پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

امریکا نے ایپل کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس پر اسمارٹ فون مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ امریکی ریاست نیو جرسی کی وفاقی عدالت میں درج کیا گیا ہے جس  میں شعبہ انصاف نے ایپل کمپنی پر الزام عائد کیا ہے اس نے مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے اپنے حریفوں اور صارفین کے لیے آپشنز کو غیر قانونی طور پر محدود کرنے کے لیے آئی فون کے کنٹرول کا استعمال کیا۔

درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق کمپنی پر نئی ایپس کی نمو کو روکنے اور حریف کمپنیوں کی اشیا کی کشش کم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

- Advertisement -

دائر کی گئی درخواست میں کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر لیے گئے انسداد مسابقتی اقدامات درج کیے گئے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر چلنے والی ایپس کو بلاک کرنا، موبائل کلاؤڈ اسٹریمنگ سروسز کو زبردستی دبانا، تھرڈ پارٹی ڈیجیٹل والٹ کو محدود کرنا اور کسی دوسری کمپنی کی بنائی گئی اسمارٹ واچ کی فعالیت کو کم کردینا شامل ہیں۔

اس حوالے سے اٹارنی جرنل میرک گارلینڈ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کمپنی ان تمام ایپس، پروڈکٹس اور سروسز کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جس سے صارف کا آئی فون پر انحصار کم ہوتا ہے اور صارفین اور ڈیویلپرز کے لیے وہ کم مہنگی ہوتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایپل نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ غلط حقائق پر مبنی ہے اور ایپل ان الزامات کے خلاف پوری طاقت سے اپنا دفاع پیش کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں