جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آج امریکا کا 242 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی عوام ملک بھر میں برطانیہ سے آزادی کی 242 ویں سالگرہ بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سپر پاور امریکا کے شہری آج 242 واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ملک کی تمام سرحدوں پر فوج کو مزید الرٹ کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے باآسانی نمٹا جاسکے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکا کے 242 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جبکہ دنیا میں موجود امریکی سفارت خانوں میں بھی یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ آج ہی کے دن امریکا کی عوام نے 4 جولائی سنہ 1776 میں برطانیہ کے تسلط سے آزادی حاصل کی تھی۔ اسی لیے ملک بھر میں 4 جولائی جو سرکاری سطح پر عام تعطیل ہوتی ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر پریڈ، پکنک، آتش بازی کے مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں، موسیقی کی محافل بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ نیشنل مال پر آتش بازی اور محفل موسیقی کی ایک شاندار تقریب ہونے والی تھی۔ جسے دیکھنے کے لیے امریکا کے گوش و کنار میں بسنے والے لاکھوں افراد واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔

امریکا بھر میں ملک کی برطانیہ سے آزادی کی 242 ویں سالگرہ روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایسے ڈرامے بھی پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں ملک کی تاریخی شخصیات کے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں