اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’امریکا مسلمانوں کے قتل عام اور جنگی جرائم میں ملوث ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی جنرل مارک ملی نے امریکا کے دنیا میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔

سابق امریکی جنرل اینڈ جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق ایک کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل عام اور جنگی جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔

مارک ملی نے کہا کہ تاریخ میں امریکا اور اسرائیل نے سب سے زیادہ لوگوں کا قتل عام کیا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی ہلاکتوں کی امریکا ملوث ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ صرف عراق میں 10 لاکھ افراد کو قتل کیا گیا جب کہ امریکا نے ایسے بے گناہ مرد، خواتین اور بچوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا جن کا اقتدار کے ایوانوں سے کچھ لینا دینا نہ تھا۔

سابق امریکی جنرل نے مزید کہا کہ امریکا نے یہ تمام قتل عام جنگ عظیم دوئم کے بعد کیا، امریکا دنیا میں جنگی جرائم کا سب سے زیادہ مرتکب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں