برلن: جنگ زدہ افغانستان سے افواج کے انخلا سے متعلق بڑی قوتوں میں فارمولا طے پا گیا.
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اپنی فوجیں نکالنے کے خواہش مند امریکا کو خطے کی دو اہم طاقتوں کی حمایت حاصل ہوگئی.
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اب اس مقصد کے لیے امریکی انتظامیہ کو روس اور ایشیا کے طاقتور ملک چین کا تعاون بھی حاصل ہوگا.
ان تینوں بڑے ممالک نے افغانستان میں امن عمل سے متعلق ایک فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔ چین اور روس بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے عمل میں مدد فراہم کریں گے.
ساتھ ہی طالبان سے طے پانے والے ممکنہ امن معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ افغان طالبان غیرملکی عسکریت پسندوں کو اس خطے میں خوش آمدید نہیں کہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا کا افغانستان سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم
يہ پيش رفت خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد کی جمعے کے روز ماسکو میں روسی اور چینی عہدیداروں سے ملاقات ميں ہوئی۔ خلیل زاد جلد ہی طالبان کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنے والے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دونوں زلمے خلیل زادہ نے افغانستان سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کے بیان اور کردار کو سراہا تھا.