بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ٹرین ٹکٹ سے بچ کر بھاگنے والا نوجوان موت کا ٹکٹ کٹا بیٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

 امریکا میں سب وے ٹرین میں مفت سفر کی خواہش میں نامعلوم نوجوان نے اپنی جان گنوا دی، متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

سال نو پر نیویارک میں اٹھائیس سالہ نوجوان سب وے ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کیے لیے اسٹیشن پہنچا اور 2.75 ڈالر (پاکستانی پانچ سو روپے تقریباْ) کا ٹکٹ لیے بغیر ٹرین کا رخ کیا، اس دوران اسے ٹرن اسٹائل (ایک رکاوٹ) کو عبور کرنا تھا جو ٹکٹ دکھانے پر خود ہی راستہ دے دیتی ہے۔

نوجوان نے ٹکٹ نہ ہونے کے باعث اس رکاوٹ کو چھلانگ لگا کر عبور کرنے کا فیصلہ کیا اس دوران کئی ناکام کوششیں کیں لیکن آخری کوشش میں وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اس کا سر نیچے کسی چیز سے جا ٹکرایا، حادثے کے باعث‌ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

امریکی پولیس کے مطابق انھیں سب وے اسٹیشن پر نوجوان گرا ہوا دکھائی دیا جب ہم اس کے قریب گئے تو وہ ہلاک ہوچکا تھا، متوفی کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے تاحال نوجوان کی موت کی وجہ نہیں بتائی تاہم ایسا لگتا ہے کہ رکاوٹ عبور کرنے کے دوران اس کا سر نیچے زمین پر زور سے لگا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں