اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

افغان مفاہمتی عمل کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ کاکہناہےکہ افغان مفاہمتی عمل کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان جان کربی کاواشنگٹن میں کہناتھاکہ کابل میں حالیہ دہشت گردی نےمفاہمتی عمل کی اہمیت مزید بڑھا دی، پاکستان اور افغانستان کیلئےخصوصی نمائندے کا عہدہ ختم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں۔

جان کربی کاکہناتھاکہ افغان مصالحتی عمل ہماری نہیں افغانوں کی کوشش ہے،افغانستان میں امن کےلئےابھی بہت کام ہونا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ دہشتگردی سےنمٹنےکیلئےافغان سیکورٹی فورسزکی صلاحیتوں کو بڑھانےکاعمل جاری ہے، جان کربی نے طالبان کی مفاہمتی عمل میں عدم دلچسپی کےخیال کو رد کردیاتاہم انکاکہناتھاکہ طالبان کی طرف سےبیانات نہیں دےسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں