تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے منتظر ہیں: امریکا

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کے منتظر ہیں، وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا دورہ پاکستان مختصر لیکن اہم تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو نے دورے کے موقع پر پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی پاکستانی حکومت سے باہمی تعلقات میں بہتری کے لیے پُرامید ہیں۔

ان کا افغانستان کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اٖفغانستان کے حالات انتہائی پیچیدہ ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی افغان حکومت ہی کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے افغان حکومت معاونت کیلئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکا طے پاگیا

بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ نے مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رواں ماہ بائیس ستمبر کو واشنگٹن پہنچیں گے، اس اہم دورے میں وہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم دورے میں پاکستانی وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -