تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

امریکی طیارے نے چین کے غبارے کو مار گرایا

گزشتہ کئی روز سے خوف اور شکوک وشبہات کی علامت بنے چین کے جاسوس غبارے کو امریکی طیارے نے مار گرایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی روز سے خوف اور شکوک وشبہات کی علامت بنے چین کے غبارے کو امریکی طیارے نے مار گرایا ہے۔ پینٹاگون نے غبارے کو جنوبی کیرولینا کے ساحل پر نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاسوس غبارہ چین کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی چینی غبارہ مار گرانے پر امریکی افواج کو مبارک باد دی ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی قانون کے مطابق کی گئی ہے اور اس حرکت کا چین کو مؤثر جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب چین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے امریکا نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ چینی غبارہ چند دنوں سے امریکا کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی غبارے نے امریکی وزیرِ خارجہ کا دورہ چین ملتوی کروا دیا

امریکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کی فضا میں مشتبہ چینی غبارہ دیکھے جانے کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین ملتوی کر دیا ہے۔

Comments