اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی ایجنڈا اور حکومتی پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومتی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر امریکی اکنامک کونسلر ،امریکی سفارتخانے کی ٹریژری اتاشی امریکی سفیرکے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث و سینئر حکام بھی شریک ہوئے، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو سفیر کی ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکباد دی۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو معاشی ایجنڈا اور حکومتی پالیسی سےآگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو بڑھانا حکومتی اولین ترجیح ہے، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو دوستانہ بزنس ماحول دینےکیلئےکوشاں ہے۔
امریکی سفیر نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار اور باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کو معاشی تعلقات،سرمایہ کاری ،تجارت بڑھانے پر زور دیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان تجارت، سرمایہ کا دی کو فروغ دیا جائے گا۔