اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

امریکا اور یورپی یونین اہم معاملے پر متفق

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین اور امریکانے باہمی تجارت میں اضافی ٹیکس نہ عائدکرنے پر اتفاق کر لیا۔

برسلز میں یورپی یونین کے27 ممالک کے رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں امریکی صدر ‏جو بائیڈن کی بھی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

امریکی صدر نے یورپی یونین سےکورونا اور ماحولیات پر ساتھ کام کرنےکا اشارہ دیا جب کہ یورپی ‏یونین اور امریکانے باہمی تجارت میں اضافی ٹیکس نہ عائدکرنے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین،امریکامیں یکسانیت تاہم چین ‏پراختلافات ہیں یورپی یونین کیلئےچین کےحوالےسےمشترکہ شناخت رکھناضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہےجمہوری اقدار،قانون کی حکمرانی پرشدیددباؤہے لیکن اسکامطلب ‏یہ نہیں کہ امریکا اور یورپ ہر چیزپرمتفق ہوں۔

صدر یورپین کمیشن کا کہنا تھا کہ جمہوریتیں وقار کی بلندی اور خوشحالی کی ضامن ہوتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں