پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

امریکی براڈ کاسٹ جرنلسٹ بھی وزیراعظم کی کوششوں کا معترف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : عمران خان نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہوکر انسانی جانیں بچانے کیلئے مدد میں پہل کی، امریکی براڈکاسٹ جرنلسٹ نے بھی وزیراعظم کی کوششوں کا اعتراف کرلیا۔

دکھی انسانیت کی خدمت اور خطے کے امن و امان اور ملکی سالمیت و استحکام کےلیے اٹھائی جانے والے مثبت اقدامات پر امریکی براڈکاسٹ جرنلسٹ بھی وزیراعظم عمران خان کا مداح ہوگیا۔

امریکی جرنلسٹ عمران خان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی جانیں یقینی موت کے خدشات سے دوچار تھیں جس کےلیے ہم نے کئی ممالک کے وزرائے اعظم کو خط لکھ کر مدد کا تقاضا کیا لیکن صرف عمران خان نے فوری اور مثبت جواب دیا۔

گلین بیک نے کہا کہ عمران خان نے مذہب ، نسل اور ثقافت سے مبرا ہوکر پہل کی جب کہ دیگر ممالک کے وزرائے اعظم نے مختصر جواب دیا اور کسی اور عالمی لیڈر نے اس طرح پہل نہیں کی۔

انہوں نے افغانستان سے شہریوں کے انخلاء سے متعلق کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی مدد سے تین جہاز مزار شریف سے لوگوں کو نکالنے میں کامیاب ہوئے، گلین بیک نے اعتراف کیا کہ عمران خان کی کوششیں اور پاک فوج کی حمایت و تعاون سے ہی طالبان نے جہاز ریلیز کیے۔

امریکی جرنلسٹ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دنیا کو افغانستان سے انخلاء کی مزید کہانیاں سننے کو ملیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کےلیے عمران خان کا قیمتی وقت کام آیا اور قیمتی جانوں کو بچانے کےلیے وزیراعظم پاکستان کی خدمات کو سراہنا ضروری ہے۔

گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کی تشہیر سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان پر دوسرے میڈیا کی تنقید ان کا اپنا ایجنڈا ہوسکتا ہے لیکن ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

افغانستان سے فیفا، فٹبال ٹیم اور خواتین کا انخلا عمران خان کی کوششوں سے ہوا اور ان خدمات نے امریکا اور اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا۔

گلین بیک نے مزید کہا کہ عمران خان نے بغیر کسی وقفے یا سوچ بچار کے ان کی مدد کی، وزیراعظم پاکستان کی کوششوں کی تفصیل کل اپنے پروگرام میں بتاؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں