ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

دمشق سے ملنے والا امریکی شہری کون ہے؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک ایک امریکی شہری ملا ہے جس کے بارے میں قیاس تھا کہ اس کا تعلق شعبہ صحافت سے ہے لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل میڈیا میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ یہ وہی جرنلسٹ ہے جو 12 سال پہلے شام میں پکڑ کر قید کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ روز مذکورہ امریکی شہری کے ملنے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اس کا نام ٹراؤسٹ ٹائمر مین ہے اور نہ ہی یہ کوئی صحافی ہے،

- Advertisement -

ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیمرمین کو اردن منتقل کردیا گیا ہے اور وہ اس وقت محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کے پاس موجود ہے۔

قبل ازیں ٹائمرمین نے ‘العربیہ’ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 7 ماہ پہلے مذہبی تبلیغی مشن پر شام آیا تھا۔ تب بشار حکومت نے جیل میں ڈال دیا تھا۔

مذہب کی خاطر خطرہ مول لے کر شام پہنچنے والے اس امریکی شہری نے بتایا کہ قثہ لبنان کی طرف سے شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا اس کے پاس شام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔

امریکی شہری نے کہا مجھے کچھ معلوم نہیں کہ 2012 سے گرفتار شدہ امریکی صحافی آسٹن ٹائس کا کیا معاملہ ہے اور وہ کہاں ہے۔

امریکی شہری ٹائمر مین کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک مسیحی ہوں اور میں شام میں اپنے مذہبی دورے کے سلسلے میں آیا تھا۔ اس دوران مجھے قید تو کیا گیا لیکن کوئی برا سلوک نہیں کیا گیا۔

ادھر آسٹن ٹائس کی والدہ نے پچھلے ہفتے کہا کہ انہیں امریکی حکومت کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ ان کا بیٹا شام میں زندہ ہے اور اسے اچھے ماحول میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے آسٹن ٹائس ایک فری لانس فوٹو جرنلسٹ ہیں اور وہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے وابستہ ہیں۔

آسٹن ٹائس کے بارے میں اس کی گرفتاری سے اب تک بہت کم معلومات باہر آسکی ہیں۔ جب اسے 14 اگست 2012 کو گرفتار کیا گیا تھا تو اس کی عمر 31 سال تھی۔ لیکن تب سے اب تک نہیں معلوم کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں