اسلام آباد: حکومت نے بالآخر ایک بار پھر امریکا کے سامنے گھنٹے ٹیک دیے، امریکی جاسوس میتھیو کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا، میتھیو کو چند روز بعد ملک بدر کردیا جائے گا، ملزم بلیک لسٹ ہونے کے باوجود جعل سازی کے ذریعے ویزا حاصل کرکے پاکستان پہنچ گیا تھا۔
اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے امریکی شہری اور مبینہ جاسوس میتھیو بیریٹ کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا، میتھیو آئندہ چند روزہ پاکستان سے پرواز کرکے بحفاظت اپنے واپس وطن پہنچ جائے گا۔
اسلام آباد سے گرفتارامریکی شہری سے متعلق اہم انکشافات
امریکی شہری میتھیو بیریٹ کو چند برس قبل حساس علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کرکے ملک بدر کردیا گیا تھا تاہم وہ چند ہفتے قبل نام بدل کر ہیوسٹن کے پاکستانی ویزا آفس سے ویزا حاصل کرکے دوبارہ وطن پہنچ گیا جہاں اسے اسلام آباد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ کا امریکی جاسوس کو دوبارہ ویزا ملنے کی تحقیقات کا حکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پر امریکی شہری کو چھوڑنے کے لیے دبائو تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے امریکی جاسوس کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد جعل سازی اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان آمد کے باوجود میتھیو کو ملک بدر کیا جارہا ہے۔
ریمنڈ ڈیوس کی طرح: امریکی شہری میتھیو کوچھوڑنے کا فیصلہ
چند روز قبل اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ امریکی شہری کو چھوڑ دیا جائے اور اب اب حتمی بات سامنے آئی ہے کہ اسے ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے