دفتر خارجہ نے 60 امریکی کانگریس کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے خط لکھنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے 60 امریکی کانگریس ارکان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات ہیں اور ایسے خطوط پاک امریکا تعلقات اور باہمی احترام کے ساتھ مماثل نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان رابطوں پر پیش رفت کو دیکھ رہے ہیں۔
امریکی کانگریس کے باسٹھ ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے صدر بائیڈن کو خط لکھا تھا۔
خط میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عمران خان کی حفاظت کیلئے پاکستانی حکام سےگارنٹی لیں۔
خط مین کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں اور امریکی پالیسی میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پرفوکس کیا جائے