تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں 4 افغان طالبان ہلاک

کابل : پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے کے نزدیک واقع ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا میں ہونے والی اس کارروائی میں امریکی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ طالبان کمانڈر کی کمین گاہ تھی اور جہاں سے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر بھی شامل ہے جب کہ اس کے تین دہشت گرد ساتھی بھی ہلاک ہوگئے ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

خفیہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق یہ افغان طالبان کا ایک مقامی گروہ تھا جسے انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی کارروائی میں ہلاک کی گیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مسمار کردیا گیا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو بھی امریکی ڈرون نے افغانستان کے صوبے کنڑ میں ڈرون حملہ کر کے 14 داعش جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -