پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چوہدری نثار کے قافلے میں امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں گھس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار کے قافلے میں امریکی سفارتخانے کی گاڑیاں گھس آئیں اور وارننگ کے باجود ساتھ چلتی رہیں، وزارت داخلہ نے امریکی سفارت خانے کو تنبیہی خط ارسال کردیا۔

اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پروٹوکول کے ساتھ کشمیر چوک سے گزر رہے تھے کہ اچانک چند مشکوک گاڑیوں نمودار ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق مشکوک گاڑیاں وزیرداخلہ چوہدری نثار کے قافلے میں داخل ہوگئیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے بار بار وارننگ دی لیکن گاڑیاں راستے سے نہ ہٹیں۔

تعاقب کرنے پر گاڑیاں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوگئیں اور پتا چلا کہ گاڑیاں امریکی سفارت خانے کی ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی سفارتخانے کو تنبیہی خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی گئی تو قانونی کارروائی ہوگی، سفارتخانے کی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں