راولپنڈی: امریکی سفارت خانہ کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانہ کے وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں ملاقات کرائی گئی۔
- Advertisement -
وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارتخانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں سزا سنائی گئی جس کے بعد وہ قیدہے۔
یاد رہے کہ ظاہر جعفر امریکی شہریت بھی رکھتا ہے جس نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔