جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل جان نکلسن کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جنرل جان نکلسن سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں متعین امریکی ریزولوٹ سپورٹ مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے ایک ہفتے کے دوران دوسری بار پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ میکنزم سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ملا فضل اللہ سمیت دیگر مطلوب دہشت گردوں کا نشانہ بنانے پر بھی بات کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ان کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں