ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

امریکی جنرل نے روس کی برتری کا اعتراف کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی فوج کے سابق جنرل گورڈن ڈیوس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف 16 طیارے روسی فوجی طیاروں مقابلہ نہیں کر سکتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے سابق جنرل گورڈن ڈیوس نے اپنے ایک انٹرویو میں روس کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے یہ تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ یوکرین نے جو ایف 16 طیارے اپنے اتحادیوں سے حاصل کیے ہیں وہ جنگی صلاحیتوں کے لحاظ سے روسی فوجی طیاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

جنرل ڈیوس نے مزید کہا کہ ایف سولہ طیاروں میں رینج اور دیکھنے کی صلاحیت میں کمزوری کے ساتھ ساتھ کچھ مسائل ہیں اور ان طیاروں پر ہم جو بہترین سسٹم لگا سکتے ہیں وہ بھی انہیں روسی طیاروں سے برتر نہیں بنا سکتے.

- Advertisement -

امریکی ریٹائرڈ جنرل کا کہنا تھا کہ روس کے پاس کئی سو جدید جنگی طیارے ہیں، جن میں سخوئی 35 سپر مینیوور ایبل ایئر برتری فائٹر، سخوئی 35 ایس ایم ملٹی رول جیٹ اور مگ 31 سپرسونک انٹرسیپٹر طیارہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے مغربی ممالک نے یوکرین کے لیے اپنی فوجی اور مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب ماسکو نے بارہا اس حوالے سے مغربی ممالک کو خبردار کر چکا ہے کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے معاملہ ٹھنڈا نہیں بلکہ تنازع بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں