اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، امریکی پائلٹ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت میں فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں امریکی پائلٹ ہلاک جبکہ سعودی فوجی زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گذشتہ روز فوجی ہیلی کاپٹر اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں امریکی پائلٹ ہلاک جبکہ متاثرہ ہیلی کاپٹر میں موجود سعودی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والا امریکی پائلٹ سعودی فوجیوں کے لیے خدمات انجام دے رہا تھا۔

- Advertisement -

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ’اے ایچ 6 آئی‘ نامی ہیلی کاپٹر دارالحکومت ریاض میں واقع خاشم الآن ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوا تھا،سعودی نیشنل گارڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاشم الآن ہوائی اڈے پر ہلاک ہونے والا امریکی پائلٹ پاؤل ریڈے سعودی عرب کے زخمی فوجی ہشام بن عبد العزیز کو ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت دے رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے حادثے میں زخمی ہونے والے سعودی فوجی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر انجن میں فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا تھا، نیشنل گارڈز کے اعلیٰ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں