لاہور: امریکی جریدے فوربز نے پاکستان میں کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کورونا میں عمران خان نے بہترین فیصلے لئے، ملک کو بچایا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ اکبر پوری دنیا وزیراعظم خان کے دور اندیش فیصلوں کی معترف ہے، امریکی جریدے فوربز نے لکھا طاقتور ملک پریشر میں درست فیصلے نہ لے سکے، کورونا میں عمران خان نے بہترین فیصلے لئے، ملک کو بچایا ، بھارت نےبھی خان کے فیصلے سے سیکھ کرپہلے تعمیرات کا سیکٹر کھولنےکا فیصلہ کیا۔
اللہ اکبر-پوری دنیا وزیراعظم خان کی دوراندیش فیصلوں کی معترف۔امریکی جریدےForbes نے لکھا کے جب کرونا میں طاقتور ملک پریشر میں درست فیصلے نہ لے سکے،عمران خان نے بہترین فیصلے لئے۔اپنے ملک کو بچایا
آج انڈیانے بھی خان کے فیصلے سے سیکھ کرسب سے پہلے تعمیرات کا سیکٹر کھولنے کا فیصلہ کیا— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 7, 2021
خیال رہے امریکی میگزین فوربز نے کورونا سے نمٹنے اور پاکستانی معیشت کے استحکام اور اضافے کیلئے حکومت کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا کو قابو کرنے میں مدد ملی اور دانش مندانہ پالیسیوں کے ذریعہ پاکستان اپنی معیشت کی بحالی میں کامیاب رہا ۔
واضح رہے کورونا کے باوجعد معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے،رپورٹ کے مطابق صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، جولائی تااپریل ترسیلات زر 29فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ملکی برآمدات6.5فیصد اضافے سے 21ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں، ملکی درآمدات13.5فیصد اضافے سے 42.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔
کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر80کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا0.3فیصدریکارڈ کیا گیا، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری32.5فیصد کمی سے 1.53ارب ڈالر رہیں۔