ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکی میئر کا عرب نژاد امریکیوں کو انتباہ یا مشورہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی میئر کیتھ پکاؤ نے حکومتی پالیسیوں کو ناپسند کرنے والے عرب نژاد امریکیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک جا کر بس جائیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے نواحی علاقے اورلینڈ پارک کے میئر کیتھ پکاؤ نے حکومتی پالیسیوں کو ناپسند کرنے اور تنقید کرنے والوں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ’کسی بھی دوسرے ملک‘ میں جا کر بس سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیتھ پکائو نے دیہی بورڈ کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر عرب نژاد امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اگر امریکی شہری ہیں اور آپ ایسا محسوس نہیں کرتے تو یہ آپ کی رائے ہے لیکن آپ کو یقیناً اس ملک سے دوسرے ملک جا کر اس کے لیے لڑنا ہو گا اور اس کی مدد کرنا ہو گی۔

- Advertisement -

اس اجلاس میں مقررین نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پٹیشن پیش کی گئی تھی جس پر اورلینڈ پارک کے 800 سے زیادہ رہائشیوں نے دستخط کیے تھے اور ان کا موقف تھا کہ بورڈ اس سے قبل روسی حملے کے بعد یوکرین کی حمایت میں ایسی ہی قرارداد منظور کر چکا ہے اس لیے بورڈ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو بھی منظور کرے۔

قرارداد کے محرکین کا اس کی حمایت میں یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا بھر میں سینکڑوں شہروں کی جانب سے اس نوعیت کی قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں جن میں سان فرانسسکو بھی شامل ہے۔ جس پر میئر نے کہا کہ آپ اگر ایسا ہی چاہتے ہیں تو وہاں منتقل ہو جائیے مگر اورلینڈ پارک میں ایسا نہیں ہو گا۔

میئر کے اعتراض پر بورڈ کے شرکا نے کہا کہ وہ 10 فروری کو میئر کے ساتھ ناشتے پر دوبارہ اپنے تحفظات پر بات کریں گے جس کا اہتمام ہر ماہ میئر کی میزبانی میں گاؤں کے ہال میں کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اورلینڈ پارک میں فلسطینی نژاد امریکیوں کی ایک بڑی تعداد بستی ہے اور یہاں اس علاقے کی حال ہی تعمیر ہونے والی سب سے بڑی مسجد قائم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں