اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

خاتون امریکی فائٹر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر امبر لیبروک دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

35سالہ امریکی ایتھلیٹ امبر لیبروک پروفیشنل فائٹرز لیگ میں فیدر ویٹ ڈویژن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتی ہیں اور اب تک بہت سی فتوحات اپنے نام کرچکی ہیں۔

نو مسلم خاتون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں انہیں پرسکون ماحول میں عبادت کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پچھلے کچھ ماہ میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے،اور اس دوران زندگی میں بہت سے نیشب و فراز آئے، میں نے بہت زیادہ محنت کی مگر پھر بھی کچھ کمی سی رہی۔

اُنہوں نے لکھا کہ بہت سے ایسے لوگ تھے جن سے میں بہت پیار کرتی تھی قطع تعلق ہوگئی اور میری زندگی بالکل اُلجھ گئی تھی۔

امبر لیبروک نے لکھا کہ پھر پلک جھپکتے ہی سب کچھ سمجھ میں آنے لگا اور ہر چیز مجھے اللّٰہ کے قریب کرنے لگی میں دین کی تلاش کرنے پر مجبور ہو گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہ اتار چڑھاؤ زندگی میں برکتوں کے لیے جگہ بنانے کے لیے آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amber Marie (@amberleibrock_mma)

اُنہوں نے لکھا کہ زندگی کے اس مقام پر پہنچنے کے بعد لگتا ہے کہ سب کچھ بالکل ویسا ہے جیسا ہونا چاہیے تھا بلکہ میری حیثیت سے زیادہ ہے۔

امبر لیبروک نے لکھا کہ یہ میری مرضی کے مطابق نہیں بلکہ یہ اللّٰہ کی مرضی کے مطابق ہوا ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے چاہے زندگی اچھی یا بری جو بھی ہو۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا، میں ہر اس چیز کی منتظر ہوں جو مجھے آگے ملنے والی ہے، الحمدللّٰہ!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں