جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکی ماڈل جیجی حدید کا بیٹی سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بیٹی خائی کی پرورش زین ملک کے ساتھ خوشگوار انداز میں کرنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اپنی پارٹنر امریکی سپر ماڈل جیجی حدید سے علیحدگی کے بعد اپنی بیٹی خائی کے مستقبل سے متعلق پریشان نظر آرہے تھے۔

جیجی حدید کے بیان نے زین ملک کی پریشانی کم کردی، امریکی سپر ماڈل نے بیان دیا ہے کہ ان کی بیٹی خائی کو اپنے والد (زین ملک) کی ضرورت ہے اور زین ملک کیساتھ ملکر بیٹی کی پرورش کریں گی۔

- Advertisement -

جیجی حدید نے زین ملک کا اپنی والدہ یولانڈا حدید کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے بریک اَپ ہوا تاہم ان کا مکمل طور پر تعلق منقطع کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

زین ملک اور جیجی حدید کی راہیں جدا: بیٹی کا مستقبل کیا ہوگا؟

اس سے قبل زین ملک نے کہا تھا کہ بیٹی’خائی‘ کی تحویل حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے سے گریز کریں گے۔

برطانوی گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو وہ سب مہیا کرنا چاہتے ہیں جس کی وہ حقدار ہے۔

خیال رہے کہ زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں