ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نجی گفتگو کے دوران گالی دی ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے نجی گفتگو کی اور اس دوران نیتن کو ان کی ہٹ دھرم رویے پر تنگ آکر گالی دے ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق بائیڈن دو طرفہ گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کی بات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا۔

- Advertisement -

سی این این کے مطابق امریکی صدر کہتے ہیں اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن نیتن یاہو نے ’’جینا حرام کر رکھا ہے‘‘، اسے سمجھانا نا ممکن ہے، بہت ہوچکا ،اب یہ معاملہ رکنا چاہیے۔ اکثر نجی محفل میں گفتگو کے دوران بائیڈن نے نیتن یاہو کیخلاف سخت باتیں بھی کہیں۔

این بی سی نیوز کے مطابق آخری تین واقعات میں بائیڈن نے نیتن یاہو کو گالی تک دے ڈالی۔

تاہم امریکی قومی سلامتی کونسل نے گالی دینے کی خبر کی تردید کر دی ہے اور کونسل کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن بائیڈن اور یاہوکی دوستی کئی دہائیوں پرانی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں متعدد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دو ریاستی حل کو مسترد کرنے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

دوسری جانب غزہ جنگ کے بعد پہلی بار امریکی صدر کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت اور کوششوں پر زور دیا۔ امریکی صدر نے کہا اسرائیل کو حماس کے آخری گڑھ رفح پر اس وقت تک حملہ نہیں کرنا چاہیے جب تک اس کے پاس وہاں موجود عام شہریوں کی حفاظت کا کوئی منصوبہ موجود نہ ہو۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مصرنے اسرائیل کو تعلقات محدود کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں