امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ روس اور یوکرین مین جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے توقع ظاہر کی ہے یوکرین میں روس کی جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ یوکرین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ روس کے خلاف نئے ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ہتھیاروں کا استعمال بھی نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو اب تک تین ماہ مکمل ہوچکے ہیں، دوسری طرف امریکہ کی جانب سے روس پر مغربی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ، دنیا پر غذائی قلت کا خطرہ منڈلانے لگا
دوسری جانب روس یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے صرف ایشیا اور افریقہ کے غریب اور ترقی پذیر ممالک ہی نہیں یورپ کے ترقی یافتہ ممالک کے عوام بھی اس پریشانی سے دوچار ہیں۔