ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

زیر سمندر امریکی آبدوز کو حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز زیر سمندر حادثے کا شکار ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی بحریہ کی رپورٹ کے مطابق نیوکلیئر ری ایکٹر اور پروپلشن سسٹم سے لیس امریکی آبدوز ایک آپریشن کے دوران زیر سمندر کسی شے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی تصدیق امریکی بحریہ کے دو افسران نے کی تاہم انہوں نے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی تردید کی۔

امریکی بحری افسران کا کہنا تھا کہ حادثے کے باوجود نیوکلیئر ری ایکٹر اور پروپلشن سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ عملے کے کچھ افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آبدوز ‘یو ایس ایس کنیکٹی کٹ’ زیر سمندر کیسے ٹکرائی تاہم اس حادثے کے نتیجے میں آبدوز کے اگلے حصے میں لگے بیلسٹک ٹینک کو نقصان پہنچا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں