بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

ہوٹل کے کمرے سے 3 امریکی سیاح خواتین کی لاشیں برآمد، وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وسطی امریکا کی شمال مشرقی ساحلی پٹی پر واقع ملک بیلیز سے 3 امریکی سیاح خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بیلیز کا دورہ کرنے والی تینوں امریکی سیاح خواتین کی لاشیں ساحلی مقام سے برآمد ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی ہے۔

ہوٹل کے عملے نے خواتین سے جمعے کو رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی کے بعد عملہ ماسٹر کی (چابی) کے ذریعے کمرے میں داخل ہوا، جہاں تینوں خواتین مردہ حالت میں پائی گئیں، مرنے والی خواتین کی عمر 23، 24 اور 26 سال بتائی جارہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خواتین کی اموات کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جن کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا، جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے انہوں نے منشیات کی زائد مقدار استعمال کی تھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں تھے، اور نہ ہی ان کے کمرے میں کسی کے آنے کے شواہد ملے ہیں۔

روزویلٹ ہوٹل پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کو کمرے میں سے شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء بھی ملی ہیں جن کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ انہیں امریکا سے لایا گیا تھا یا مقامی افراد سے خریدا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں