The news is by your side.

Advertisement

امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی پاکستان کے ایئرپورٹس کا دورہ کرے گی

کراچی : پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں  شروع کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، اس سلسلے میں امریکہ کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی ملک کے مختلف ایئرپورٹس کا دورہ کر کے حفاظتی انتطامات کا جائزہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے پاکستان کے دورے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی (ٹی ایس اے )پاکستان کے اہم بڑے انٹر نیشنل ایئرپورٹس کا دورہ کرے گی۔

ٹی ایس اے اسلام آباد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر مسافروں ان کے سامان، اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کرے گی، ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا بھی جائزہ لے گی۔

ٹی ایس اے کے دورے کا مقصد پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں سے متعلق جائزہ بھی لینا ہے۔

مزید پڑھیں: مختلف ممالک کا پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کا عندیہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں کی جانچ کا مقصد سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر انداز میں سرانجام دینا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں