تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی فلاحی ادارے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے میدان میں آگئے

امریکی چینل فوکس نیوز نے امریکی فلاحی اداروں اور شہری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر یہ اپیل معروف اینکر ٹام فٹس جیرلڈ نے اپنے پروگرام ’آن دی ہل‘ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کے لائیو انٹرویو کے دوران کی، ٹام فٹس جیرلڈ نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، تقریباً 1300 افراد جاں بحق جبکہ ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

پاکستان میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھی تباہ کن سیلاب آتے رہے ہیں لیکن پاکستان میں جو تباہی ہوئی ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر مسعود خان نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی شدت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، ماضی میں آنے والی قدرتی آفات کے بعد پاکستان میں ایک نظام تشکیل دیا گیا تھا لیکن حالیہ تباہی کا پیمانہ اس قدر بڑا ہے کہ موجود نظام اس کے لئے ناکافی تھا۔

سیلاب زدگان کیلیے فوری امدد کی ضروریات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں فوری معاونت کے خواہاں ہیں۔ متاثرین کو خوراک، پناہ گاہ اور ادویات کی فوری ضرورت ہے، ہمیں انسانی جانیں بچانا ہیں لہٰذا ہر وہ چیز جو انسانی جان بچا سکے، پناہ گاہ فراہم کر سکے اور بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کر سکے اس کی اشد اور فوری ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے امریکی حکومت اور قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے 30 ملین ڈالر کی امداد دی اور اس مشکل وقت پر پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ تباہی کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ ہمیں ملک کے اندر بھی اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا اور بین الاقوامی برادری کو بھی زیادہ مدد کرنی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -