تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موذی مرض‌ میں‌ مبتلا ہونے کا خطرہ، امریکیوں کا کرونا ویکسین پر خدشات کا اظہار

واشنگٹن : امریکا میں ہیلتھ ورکز کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے تاہم 37 فیصد امریکیوں نے ویکسین پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح امریکی شہریوں میں بھی کرونا ویکسین سے متعلق بعض طبقوں کو تحفظات اور خدشات ہیں، ان کی نظر میں ویکسین کسی موذی مرض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، انہی خدشات کو دور کرنے کیلئے نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ آج کرونا ویکسین لگوائیں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے عوام کے سامنے کرونا ویکسین لگوائیں گے تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک ویکسین لگانے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی طور پر ویکسین لگانے کا مقصد عوام کا اعتماد حاصل کرنا کیونکہ 37 فیصد امریکیوں نے ویکسین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ 63 فیصد امریکی ویکسین لگوانے کےلیے رضا مند ہیں۔

قبل ازیں امریکا میں قائم مقام سکریٹری برائے دفاع کرس ملر نے رواں ہفتے کے اوائل میں فائزر اور بائیو ٹیک ویکسین کو استعمال کیا تھا۔ ممکنہ طور پر امریکی نائب صدر بھی مذکورہ ویکسین ہی لگوائیں گے۔

Comments

- Advertisement -