تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا میں سب سے بڑا کدو اگانے والے کو محنت کا صلہ مل گیا

امریکا میں سب سے بڑا کدو اگانے والے کاشتکار ٹریوس جائنجر کو اس کی محنت کا صلہ مل گیا اور ایک مقابلے میں اسے بڑے انعام سے نوازا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منی سوٹا کے علاقے انوکا سے تعلق رکھنے والے ہارٹیکلچر کے ایک ٹیچر ٹریوس جائنجر نے 2560 پاؤنڈ وزنی کدو کاشت کیا جو امریکا کی سطح پر ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ٹریوس کے اس کارنامے کو کیلیفورینا میں ہونے والے سبزیوں کے مقابلے میں بھی پیش کیا گیا جہاں وہ پہلے نمبر پر رہا اور مالک کو انعام سے نوازا گیا۔

ٹریوس نے مقابلہ جیتنے کے بعد جیت کو اپنے لیے ’ٹوور ڈی فرانس آن اے بگ ویل‘ قرار دیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منی سوٹا میں سال کا درمیان خوشگوار تھا تاہم ہمارے علاقے میں موسم بہار کافی مشکل ہوتا ہے اس لیے منی سوٹا میں اس کو اگانا کافی مشکل تھا۔

اس سے قبل جائنجر نے 2020 میں بھی شمالی کوریا میں ہونے والے سبزیوں کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے نیو یارک کا وہ ریکارڈ توڑ دیا تھا جو وہاں کے ایک کسان نے 2554 پاؤنڈ کا کدو اگا کر بنایا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے بڑے کدو کو کاشت کرنے کا اعزاز اٹلی کے ایک کاشتکار کے پاس ہے جو انہوں نے 2702 پاؤنڈ وزنی کدو کاشت کرکے بنایا تھا اور اسکو 2021 میں گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -