تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں تشدد کرنے والوں کو لڑکی نے پھول پیش کردیا

نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کے واقعات پر دل رنجیدہ ہیں جب کہ اسی دوران ایک مظاہرے میں شریک لڑکی نے پولیس اہلکار کو سرعام پھول پیش کر کے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی لڑکی ایک ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے ہوئے ہے اور دوسرے ہاتھ سے پولیس اہلکار کو پھول پیش کررہی ہے جو کہ ہاتھوں میں ڈنڈہ پکڑے مظاہرین پر چڑھ دوڑنے کے لیے تیار ہے۔

تشدد کے خوف سے بے پرواہ اور سنگین نتائج جانتے ہوئے بھی لڑکی کے چہرے پر مسکراہٹ ہے اور وہ خوشی خوشی اہلکار کو پھول پیش کر کے ’تشدد کے بدلے پھول‘ سے مودی سرکار کو امن پسند اور محب وطن ہونے کا پیغام دے رہی ہے۔

لڑکی کے اس مثبت رویے کی دنیا بھر سے لوگ تعریف کر رہے ہیں، یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے جسے اب تک 11 ہزار لائکس اور ساڑھے ہزار سے زائد بار شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر میں متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

جمعہ کے روز مظاہروں کے دوران پولیس کے ایکشن سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -