سری نگر : مودی حکومت نے ہندوؤں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سیکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا اور ساتھ ہی علاقے میں چھاپوں اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہندوؤں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سیکیورٹی کی آڑ میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں، مودی حکومت نے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا
مقبوضہ وادی میں مزید ساٹھ ہزار اہلکار علاقے میں تعینات کر دیئے گئے جبکہ بھارتی فورسز نے علاقے میں چھاپوں اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔
مقبوضہ علاقے میں ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے، قابض فوج نے بس اسٹینڈ سے ایک نہتے کشمیری نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہندوﺅں کی سالانہ امر ناتھ یاترا کا آغاز ہو گیا ہے، یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا اکتیس اگست تک جاری رہے گی۔