کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عامر سرپھٹا تفتیش کے دوران تین مزید قتل کے اعتراف کرلیا ہے۔
تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2014 میں عامر سرپھٹا کو نائن زیرو سے تین افراد کے قتل کا ٹاسک دیا گیا ، جس کو پورا کرنے کیلئے اس نے 29 ستمبر 2014 کو حسین آباد مین دوکان پر فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔
ملزم کے مطابق واردات میں اس کے ہمراہ اس کے دو ساتھی وجہیہ اور رضوان بھی شامل تھے ، ملزم نے واردات کے بعد اسلحہ نائن زیرو پر توقیر نامی شخص کو جمع کرایا ، ملزم اس سے قبل محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کا بھی اعتراف کرچکا ہے ۔