لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے محمد عامر کے ویزے کی کوششیں تیز کردیں۔
پانچ سال بعد محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے آخری مشکل نیوزی لینڈ کی ویزے کا حصول ہے۔
پی سی بی نے ان کی اس آخری مشکل کو بھی آسان کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں، بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے سفارت خانے سےعامر کے ویزے کیلئے باضابطہ رابطہ کرلیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ایمبسی نے عامر کی جائیداد، بینک اکاؤنٹ ، آئی سی سی کی کلئیرنس کی کاپی، پی سی بی کا ریکارڈ اور دیگر اہم دستاویزات طلب کرلئے ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈکے لئے لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں محمد عامر بھی شامل ہیں، عامر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف سیشنز میں بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔