کراچی : کمال سےاتحاد نے فاروق ستارکی مشکلات میں اضافہ کردیا، ڈپٹی کنوینئرعامرخان نے فیصلےکی کھل کرمخالف کردی۔
تفصیلات کے مطابق رہنماایم کیوایم پاکستان عامرخان کمال سےاتحاد کی مخالفت کردی، اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینئرعامرخان نے کہا کہ ہزاروں مہاجروں نے لفظ مہاجراورایم کیوایم کےنام پر جانیں قربان کیں، ایم کیویم کی خاطرلاکھوں گھراجڑے ہزاروں خواتین بیوہ ہوئیں۔
عامرخان کا کہنا تھا کہ لفظ ایم کیوایم اورپتنگ کانشان کوئی دلوں سے ختم نہیں کرسکتا، آج وطن پہنچ کررابطہ کمیٹی سےملاقات کے بعدلائحہ عمل کااعلان کرونگا۔
ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینئر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کےنام اورپتنگ کےنشان کیساتھ کھڑاہوں اورکھڑارہوں گا۔
مزید پڑھیں : ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد سے عامرخان کو لاتعلق رکھا گیا
گذشتہ روز ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان سیاسی اتحاد کے اعلان پر ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامرخان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یہ کہا گیا تھا کہ ایم کیوایم کا نام اور پتنگ کا نشان ختم نہیں کیا جائےگا
عامر خان کا کہنا تھا کہ میں عمرہ کرنے آیا ہوا ہوں کل پاکستان پہنچوں گا، مجھے اس پیشرفت سے لاتعلق رکھا گیا، گزشتہ رات سے قیادت اور کارکنان سے رابطے میں تھا اور آج صبح بھی رابطے میں تھا، مجھے جو بتایا گیا تھا سب کچھ اس کے برعکس ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے سیاسی اتحاد کرتے ہوئے آئندہ ایک منشور، ایک نام، ایک نشان کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام معاملات پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بارے میں آئندہ آنے والے وقتوں میں بتایا جائے گا، ہم آئندہ ایک نشان، ایک نام اور ایک منشور کے تحت الیکشن لڑیں گے۔