پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کروں گا: عامر خان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی نوجوانوں کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، باکسر عامر خان سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا خواہاں ہوں، سعودی نوجوانوں میں بھی باکسنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں باکسنگ اکیڈمیز کا قیام کررہا ہوں، مقصد باصلاحیت ومستحق کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ مہینے عامر خان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

باکسر عامر خان کی چیف جسٹس اور عمران خان سے ملاقات

دورے کے موقع پر برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس دوران عامر خان نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور چیف جسٹس سے ڈیمز فنڈ کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں