کان پور : فلمسٹار عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرلیا گیا، سماعت یکم دسمبر کو ہوگی.
بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی کے خلاف بیان پر عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کانپورکی عدالت میں لوگوں کو بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ دائر کردیا جبکہ عامر کے پوسٹر جلائے گئے ، گھر کا گھیراؤ کیا اور ان کےخلاف نعرے لگائے گئے۔
عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ایک فلمساز نے دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر خان نے اپنے بیان سے لوگوں کو خوفزدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے ایک تقریب میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کے خلاف بیان دیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کے کئی رائٹرزاورسائنسدان انتہاپسندی کے خلاف احتجاجا اپنے سرکاری ایوارڈز واپس کرچکے ہیں۔