ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عامر لیاقت اور ان ساتھیوں پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، تھانے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے امیدوار عامر لیاقت اور ان ساتھیوں پر مشتعل افراد نے مبینہ طور پر حملہ کردیا، عامر لیاقت مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامرلیاقت اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی پہنچے۔

عوام سے گفتگو کے دوران کچھ لوگ مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے بعد عامر لیاقت واقعے کی ایف آئی آردرج کرانے پی آئی بی تھانے پہنچ گئے۔

عامر لیاقت کے مطابق حملے میں سابق وفاقی وزیر زوہیر اکرم ندیم کے صاحبزادے زبیراکرم معمولی زخمی ہوئے ہیں، اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت پر باقاعدہ کوئی حملہ نہیں ہوا، البتہ ہاتھا پائی میں عامر لیاقت کے ساتھ موجود شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے پی آئی بی کالونی میں اپنی انتخابی مہم کیلئے پولیس کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی تھی۔اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سائٹ تھانے پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں