پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
پی سی بی کے ایڈوائزر چیئرمین عامر میر اور اور سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔
پی سی بی نے بھارت میڈیا کا نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگینڈا کیا جو وہ ہمیشہ سے کرتا آرہا ہے۔
چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرنے پر پی سی بی کو نقصان ہوا یا نہیں؟ اہم انکشاف
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا بجٹ 70ملین ڈالر تھا،جس کا سارا خرچ آئی سی سی نے اٹھایا ہے، محسن نقوی کے آنے کے بعد پی سی بی کے ریزرو میں اضافہ ہوا ہے۔
ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، یہ منافع ٹکٹوں اور گیٹ منی سے ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ میں پی سی بی کا شمار ہوتا ہے۔
عامر میر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تقریباً 90 فیصد تعمیر نو ہوئی ہے، پی سی بی کو مالی نقصان کی بےبنیاد خبریں بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، ہم نے ثابت کیا پاکستان کوئی بھی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے اہل ہے۔
دوسری جانب سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ پی سی بی کے بجٹ سے تعمیر نو کی گئی، پی سی بی کا 18 ارب روپے کا بجٹ تھا، اسٹیڈیم کی تعمیر نو اب تک ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کیئے جاچکے ہیں۔