جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’دیگر صوبے والے کہتے ہمیں بھی مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ دیگر صوبے والے کہتے ہمیں بھی مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کی جبکہ مہنگائی میں کمی کو ایک معجزہ قرار دیا۔

امیر مقام نے کہا کہ ہر آدمی مہنگائی سے پریشان تھا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے سمجھا ہم سب پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پنجاب کو دلہن کی طرح سجا دیا، کیپٹن (ر) صفدر

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی، 40 فیصد مہنگائی کم ہو کر 2 سے 3 فیصد تک آ گئی یہ بڑا معجزہ ہے، شرح سود کو کم کر کے 12 فیصد لے آئے ہیں، اوورسیز بھی اب ایک شخص کے ساتھ نہیں، وہ شخص صرف اپنی ذات کیلیے لڑتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خطوط لکھنا ملک دشمنی ہے، عمران خان کو ملک کی بجائے ذاتی مفاد عزیز ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے صوبے پر توجہ دیں، پی ٹی آئی والے عہدوں کیلیے آپس میں دست و گریباں ہیں، ان میں زیادہ چندہ جمع کروانے والوں کو عہدہ دیا جاتا ہے۔

امیر مقام نے مزید کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت کا تیسرا دور ہے اور آپس میں لڑ رہے ہیں، بشریٰ بی بی کی خواہش ہے صوبے میں بزدار والا سسٹم چلے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں