ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں، امیر مقام

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ: مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ یو ٹرن خان کو کہتا ہوں وکٹ تو گر گئی مگر آپ ہار گئے ہیں، یو ٹرن خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر مقام نے کہا کہ عمران خان کا ہدف ترقی کا پہیہ جام کرنا ہے، عمران خان کو چیلنج ہے لاہور میں جلسہ کرکے دکھائیں، عمران خان سن لو پختون مینڈیٹ دینا بھی جانتے ہیں اور لینا بھی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کو قبرستان بنادیا ہے، لاہور کی میٹرو کو جنگلا بس کہنے والوں نے پشاور کو کھنڈر بنادیا ہے، پرویز خٹک سیاسی جلسوں کے لیے سرکاری مشینری استعمال کررہے ہیں، انہوں نے پشاور کو قبرستان بنادیا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ ادارے مستحکم، جمہوریت مضبوط ہو تو سب کی بہتری ہے، دہشت گردی کے خاتمے سے سب کو سکون ہوگا، پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا حال برا کردیا ہے، امیر مقام

واضح رہے کہ امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اب تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں، کے پی کے کی عوام نے احتجاجی دھرنے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، خیبرپختونخوا کی غیور عوام نواز شریف کے پاکستان کے ویژن کو جانتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے، ہمیں حکومت ملی تو پشاور کو لاہور جیسی ترقی دیں گے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں