جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمران اور وسیم بھائی نے بہت سپورٹ کیا، محمد عامر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پانچ سال بعد قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عامرنے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی، عامر نے کہا کہ عمران خان اور وسیم اکرم کو آئیڈل سمجھتا ہوں، سب نے بہت سپورٹ کیا۔

پانچ سال بعد کم بیک کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا، نئے سال کے پہلے دن اللہ نے اچھی خبر دی، عمران خان،وسیم اکرم اورشعیب اخترنے بہت سپورٹ کیا۔

انھوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر فینزکے مثبت اور منفی جملوں کیلئے بھی تیار ہو، پروفیشنل کا کام ہوتا ہے کہ ہر صورتحال کو کنٹرول کرے، خوش ہوں کہ ساری چیزیں میری حق میں ہورہی ہیں۔

عامرنے کہا کہ میری سوچ یہی تھی کہ زیرو سے شروعات کرنی ہے، پرانے عامر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، نئے عامر کو نیا آغاز کرنا چاہے۔

محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بہت اچھی اور اٹیکنگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، تربیتی کیمپ میں ہمیں نیوزی لینڈ کامقابلہ کرنےکیلئے بہترین ٹریننگ دی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں