تازہ ترین

محمد عامر کس ٹیم سے کھیلیں گے؟ معاہدہ ہوگیا

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوینٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے، اس حوالے سے ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سے معاہدے ہونے پر خوش ہیں۔

کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کی کٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی۔

دوسری جانب کینٹ کے ٹویٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔

محمد عامر کینٹ کاؤنٹی کو کب جوائن کریں گے اس کا فیصلہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کارکردگی پر منحصر ہے، عامر کو برطانیہ پہنچنے کے بعد قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

کینٹ کا پہلا میچ 25 جون کو عامر کی سابق ٹیم ایسیکس ایگلز کے خلاف ہوگا، اس سے قبل عامر نے 2017 اور 2019 میں ایسیکس ایگلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 21 میچز کھیلے تھے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ کینٹ ٹیم میں شامل ہونے پر خوش ہوں، کینٹ کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں مدد کروں گا۔

Comments