منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

امیتابھ نے اس سال اپنی آمدنی پر کتنے ارب روپے کا ٹیکس دیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن ایک ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرکے بھارت کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیات میں سے ایک بن گئے۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن 82 سال کی عمر میں بھی بھارتی سنیما پر راج کر رہے ہیں، اس کا ثبوت یہ ہے کہ عمررسیدہ اداکار امیتابھ مالی سال 2024-25 میں ایک ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے، رپورٹس کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں ان کی کمائی 350 کروڑ بھارتی روپے رہی۔

اس مالی سال میں تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کمانے والے ویٹرن اداکار نے بھارتی سرکار کو 120 کروڑ روپے کے نمایاں ٹیکس کی ادائیگی بھی کی۔

امیتابھ بچن نے عامر خان کو فلم ’لگان‘ بنانے سے کیوں خبردار کیا تھا؟

فلمی پروجیکٹس، انڈورسمنٹ ڈیلز اور مشہور گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے ذریعے امیتابھ بچن نے یہ آمدنی حاصل کی۔

امیتابھ بچن کی بڑی کمائی کا انکشاف پنک ولا کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے، جس کے مطابق، امیتابھ نے مالی سال 2024/2025 کے لیے 350 کروڑ بھارتی روپے کمائے، مذکورہ آمدنی پر قوائد کے مطابق 120 کروڑ کا ٹیکس واجب الادا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امیتابھ بچن 82 سال کی عمر میں بھی ایک ایسے اداکار ہیں جن کی مانگ ہے۔ وہ کون بنے گا کروڑ پتی کے ساتھ ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے میزبان بھی ہیں۔

ان تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی ان کی کمائی ساڑھ 3 ارب روپے کے قریب بنتی ہے، جو فلمی انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کی انفرادی طور پر سب سے زیادہ آمدنی ہے، اندرونی ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ نے 15 مارچ 2025 کو 52.50 کروڑ روپے کے ایڈوانس ٹیکس کی آخری قسط ادا کی۔

خیال رہے یہ امیتابھ بچن اس وقت مقبول ٹی وی کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی میزبانی کر رہے ہیں جبکہ فلمی محاذ پر امیتابھ بچن کو آخری بار ویٹائیاں اور کالکی 2898 اے ڈی میں دیکھا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں