پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امیتابھ بچن کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ہمشکل شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ششی کانت نامی شخص کا تعلق پونے سے ہے جو پیشے کے لحاظ سے ایک پروفیسر ہیں تاہم شکل امیتابھ بچن جیسی ہونے کے سبب سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت میں خاصہ اضافہ ہو رہا ہے۔

ویڈیوز میں ششی کانت بالکل امیتابھ جیسا اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں جسے دیکھ کر کوئی بھی شخص دھوکا کھا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ششی کانت ناصرف امیتابھ بچن کی طرح دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کی چال ڈھال بھی بالکل اداکار جیسی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم سازوں کو چاہیے کہ امیتابھ بچن کی جگہ شاشھی کانت کو کاسٹ کرلیں اس طرح ان بجٹ بھی کم ہوگا اور کافی پیسے بھی بچیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کے ہمشکل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں