جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

امتیابھ بچن گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ کا کون سا میچ دیکھیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ  ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے خصوصی گولڈن ٹکٹ مل گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے  لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلئے گولڈن ٹکٹ پیش کیا جس کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

بی سی سی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری  جے شاہ کو  ورلڈکپ کا گولڈن ٹکٹ ’’سپر اسٹار آف دی ملینیم‘‘  امیتابھ بچن کو  پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

بی سی سی آئی نے بیان میں مزید کہا کہ لیجنڈری اداکار اور کرکٹ کے شوقین محترم امیتابھ بچن کی بھارتی ٹیم کے لیے غیر متزلزل حمایت ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

جبکہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں