فرانس میں ایک ہیئر سیلون نے گاہکوں کو اپنی متوجہ کرنے کے لیے بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی تصویر کا سہارا لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے فرانس کے شیئر پیرس میں ہیئر سیلون کے باہر اپنی تصویر دیکھی جسے بطور اشتہار استعمال کیا گیا ہے۔
امیتابھ بچن نے تصویر کو اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے مداحوں کے ساتھ کیا اور لکھا: ’پیرس سے کسی نے مجھے یہ سرپرائز دیا ہے جس میں، میں نے دیکھا کہ ایک ہیئر ڈریسنگ سیلون نے میری تصویر لگا رکھی ہے۔ دنیا میں کیا ہونے والا ہے؟‘
- Advertisement -
مداحوں کی جانب سے اپنے پسندیدہ اداکار کی اشتہار میں تصویر دیکھ کر خوش ہیں۔ ایک نے لکھا: ’جناب، ہم آپ کی عظمت کو بخوبی جانتے ہیں‘۔
View this post on Instagram