برصغیر کے عظیم گلوکار اور موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع کو بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن گلوکار کو جہاز سے نیچے اتروایا تھا۔
بے شمار بہترین گانوں کے خالق محمد رفیع آج اس دنیا میں تو نہیں مگر ان کی یادیں آج بھی مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ہیں۔
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ایک پرانی کلپ شوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ گلوکار رفیع کو ایک بہت بڑے فنکار مانتے ہیں۔
دورانِ انٹرویو اداکار امیتابھ بچن ان کی یادوں میں کھو گئے اور کہنے لگے کہ رفیع جی انتہائی شریف،پیار اور خیال رکھنے والے شخص تھے۔
انہوں نے کہا کہ رفیع صاحب کیلئے یہ محبت و خلوص صرف میرے دل میں اس لیے ہے کہ ایک مرتبہ ہم ڈارجلنگ کے علاقے سلی گولی میں کنسرٹ کرنے گئے ، اس وقت ہمارے ساتھ رفیع جی بھی تھے۔
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو گزرے39 برس بیت گئے
’’2 دن کے اس کنسرٹ کے دوسرے دن جب ہمیں معلوم ہوا کہ دوسرا گلوکار وقت پر پہنچ نہیں سکتا تو ہماری حالت خراب ہو گئی، رفیع صاحب بھی اپنے گھر واپس جانے کیلئے نکل چکے تھے‘‘۔
اداکار نے کہا کہ اب ایسے میں ہم ائیرپورٹ کی جانب بھاگے اور کئی سو میل سفر کرنے کے بعد جب ائیر پورٹ پہنچے تو وہاں کے عملے کے آگے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ہمیں صرف چند منٹ کیلئے محمد رفیع سے ملنے دو ۔
آخر کار ائیرپورٹ کے عملے کو ہماری حالت پر ترس آ ہی گیا، یوں ہمیں جہاز کے اندر تک بھیج دیا گیا۔
لیجینڈ اداکار نے کہا کہ رفیع صاحب سکون سے جہاز میں اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم انکی جانب بھاگے اور سارا ماجرا سنا دیا، تو انہوں نے بنا کوئی سوال جواب کیے اس بات کی حامی بھر لی۔
وہ کون تھا جس نے کئی سال تک امیتابھ بچن کا بائیکاٹ کیا؟
امیتابھ بچن نے بتایا کہ رفیع نے کہا دوسرے دن بھی میں ہی پرفارم کروں گا تاکہ آپ کا کنسرٹ خراب نہ ہو جبکہ معاہدے کے مطابق محمد رفیع صاحب کو صرف پہلے دن ہی پرفارم کرنا تھا۔